Latest Posts

Media Section

Photo Gallery

Literature

Pamphlets

Wednesday, April 9, 2014

پریس ریلیز - مورخہ ۹ اپریل ۲۰۱۴ء خاکسار تحریک کا ملکی حالات پر مرکزی اجلاس


لاہور(پ ۔ر)اسوقت جب ملک انتہائی نازک دور میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہاہے۔ سیاسی حکومت کے ایک نا اہل کارندے کی قومی اسمبلی کے فلور پر اپنے ہی دفاعی ادارے پر گھنائونی تنقید ملکی سلامتی،وحدت و استحکام کے لئے سم، قاتل ثابت ہوگی۔اگر کشمیر کے مسئلے پر فوج نے محاذ پر لڑنے سے انکار کیا تو اسوقت کمانڈر انچیف اور اسے حکم صادر کرنے والا گورنر جنرل کون تھا؟قوم کا حافظہ اتنا کمزور نہیں ،ملکی مفاد اس میں ہے کہ ہم گذشتہ وقتوں کی غلطیوں کو اچھالنے کے بجائے آگے کی سوچیں۔ان خیالات کا اظہار قائد خاکسار تحریک ڈاکٹرصبیحہ المشرقی نے ملکی حالات پر غور وخوض کیلئے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
قائد تحریک نے مزید کہا کہ نااہل جہلا کا کرپٹ ٹولا پھر وہ سیاسی مفاد پرست ہوں یا چند جنرل ہوں ۔ یہ ۵ فیصد غداروںِ وطن کو ٹولا چاہے جمہوری ہوں یا فوجی ڈکٹیٹر انہوں نے ہمیشہ ملکی مفادات کے سودے کئے اپنی کلاس کے مفادات کو ترجیح دی۔ اپنے اثاثے بڑھاتے گئے اورملکی مالیات کو ختم کردیا ٓج ہم بھیک کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں۔ ہمارا ہر بچہ اپنی ماں کے پیٹ سے ایک لاکھ روپے کو مقروض پیدا ہورہا ہے۔ ۱۷۳۵۶ ارب روپے کے مقروض ہوچکے ہیں۔ بھوک ، ننگ ، افلاس، بیروزگاری ، خودکشیاں ، خودسوزیاں، بم دھماکے، ڈروں حملے ، خوفناک بجلی و گیس کا بحران ، کرپشن ، اقرباپروری ، رشوت ستانی، چور بازاری ، سودخوری، وغیرہ۔۔۔ سب کچھ ان ۵ فیصد کرپٹ سیاسی اور فوجی قیادتوں کے تحفے ہیں۔ ملکی مفادات کے خلاف جو بھی فیصلے ہوئے اس میں یہ تمام عناصر یکساں ذمہ دار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صبیحہ المشرقی قائد خاکسارتحریک نے مرکز اعلیٰ خاکسارتحریک میں منعقدہ ملکی حالات پر غورو خوض کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام محض تماشابیں بنے رہے تو اگلی نسل اس سے بھی بدتر حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگی ۔ پاکستان کے ۹۵ فیصد عوام کو اب متحد و منظم ہونا پڑے گا۔ خاکسارتحریک کے محلہ وار نظام کے تحت محلوں کی سطح پر صف بند ہوکر اپنے دفاع کیلئے ایک اور نیک بن کر اپنا تحفظ کرنا ہوگا۔ آج پاکستا ن پر جعفر صادق کی اولادیں حاکم ہیں۔
خاکسارتحریک نے قوم کے آگے ااپنے تحفظ اور سیلف ڈیفنس کیلئے محلوں کی سطح پر منظم ہونے کا محلہ وارنظام رکھ دیا ہے ۔ یہ ہی نظام ہی اس بکھری ہوئی بے بس قوم کا واحد علاج ہے جس کو اپناکر یہ قوم پھر سے متحد اور طاقتور ہوسکتی ہے ۔ یہی وہ نظام تھا جس کو اپناکر تقسیم ہند سے پہلے کچھ عرصہ کے لئے قوم میں وہ قوت پیدا ہوگئی جس نے ہندوستان بھر میں انگریز حکومت کی جڑوں کو ہلاکردیا۔ اگر آج چند جرنیلوں کی وجہ سے پورا دفاعی ادارہ موردِ الزام ہے تو پھر نام نہاد جمہوری رہنماؤں کو بھی اپنی سرماداری کی بنیاد پر پھیلائی ہوئی مغربی جمہوریت کی بساط لپٹنی ہوگی۔۔۔۔!!! یہ غداراں وطن ، سیاہ کار لیڈر اور تاجران قوم اس ادراک سے عاری ہیں کہ ملک اندرونی اور بیرونی طور پر جان بلب ہے۔ اس وقت یہ انتشار افتراق آپس کی سرپٹول کس کے حق میں جائے گی ۔ ۔۔؟؟ چند جرنیلوں کی نااہلی پر پوری افواج پاکستان کے مورال کو ڈاؤن کرکے ان کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔ اسی افواج پاکستان کی وجہ سے اس وقت پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں محفوظ ہیں ورنہ جو حال اس وقت عراق ، لبیا اور افغانستا ن کو ہوچکا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ قوم اس سوچ پر حق بجانب ہے کہ مضبوط دفاعی اداروں کی وجہ سے پاکستان آج محفوظ ہے ۔ ورنہ یہود و ہنود اور ہندوستان ایک دن بھی پاکستان کو توڑدینے میں دیر نہ کریں گے۔
خاکسارتحریک مطالبہ کرتی ہے کہ ہم باہم محاذ آرائیاں بند کریں۔ اس وقت ملک اور اپنی نسلوں کے تحفظ کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیں۔ اسی میں سب کی سلامتی ہے۔اجلاس میں قاسم الکریم صاحب معتمد خصوصی ، ضیغم المشرقی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، عدنان احمد ضیاء سالار شہر پشاور، مبارک خان نیازی مرکز ی سالار تبلیغ، محمد یونس بھٹی مرکزی صدر یوتھ ونگ نے شرکت کی۔ 

قراردادیں

  • خاکسار تحریک افغانستان میں نیٹو کے مذہبی جنونی اہل کاروں کے ہاتھوں قرآن حکیم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتی ہے۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ…ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان کی عزت و حرمت کی علامت بن چکی ہیں اور تمام لاپتہ پاکستانی شہریوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ …برسر اقتدار طبقے کی نا اہلیوں کے نتیجے میں جتنا نقصان جمہوریت کو پہنچ رہا ہے کسی آمر سے بھی نہیں پہنچااس لئے جتنی جلدی ممکن ہو سکے اس کی اصلاح کر لی جائے بصورت دیگر جمہوریت کے قاتل یہی ہوں گے۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ…سیاست کے میدانوں سے زرپرست مافیا سے قوم کو چھٹکارا دلانے کے لئے آئندہ انتخابات ’’تین طبقاتی بنیادوں ‘‘ پر کروائے جائیں اور ابھی سے ووٹر لسٹوں کا اندراج بھی 5فیصد امرائ،15فیصد متوسط اور80فیصد غرباء کی تقسیم کی بنیادوں پر کیا جائے۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ… بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل اور آبی جارحیت کے مستقل حل سے مشروط کئے جائیں اور پاکستان میں بھارت نواز طبقے کا ہر سطح پر سوشل بائیکاٹ کیا جائے۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ…آزاد عدلیہ کی قیام کے تصور کو ممکن بنانے کے لئے صدر مملکت آصف علی زرداری آئین میں اپنے لئے دیئے گئے استثنیٰ کے باوجود پاکستانی عدالتوں میں پیش ہو کر اور سو ئس مقدمات کا سامنا کر کے ملک و قوم کیلئے اچھی روایات کا آغاز کریں تو پاکستانی قوم میں سیاسی قوتوں پر اعتماد کی فضا کو پھر سے بحال کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ …مستقل بنیادوں پر’’آزاد قومی احتساب ‘‘ادارہ بنایا جائے جو موجودہ آزاد عدالتوں کے ذریعے ہی قومی اثاثوں کے تحفظ کو ممکن بنائے اور کرپشن کے ناسور کا قلع قمع کرے۔
  • خاکسارتحریک کے پلیٹ فارم سے …ملک گیر سطح پر صاحب کردار افراد کو ’’دعوت اشتراک عمل‘‘ دے کر ملک و قوم کے لئے باکردار افراد پر مشتمل پارلیمنٹ کے قیام کو ممکن بنایا جائے گا۔
  • خاکسارتحریک مستقبل میں خاکسارتحریک کے محرک ثانی حمید الدین احمد المشرقی ؒ کے کردار و افکار کی روشنی میں مذہبی،،سیاسی،سماجی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ملت پاکستانیہ میں اخوت،اتحاداورتنظیم پیدا کرنے کے لئے اپنا کرداراپنی نو منتخب قائد ڈاکٹر صبیحہ ارشد المشرقی کی قیادت میں ادا کرتی رہے گی۔

خاکسارمیڈیا سیل
ان پیج فارمیٹ میں پریس ریلیز ڈاؤن لوڈ کریں

No comments:

Post a Comment

Designed By Blogger Templates