Latest Posts

Media Section

Photo Gallery

Literature

Pamphlets

Showing posts with label Press Rel. 2014. Show all posts
Showing posts with label Press Rel. 2014. Show all posts

Monday, August 25, 2014

پریس ریلیز - مورخہ ۲۵ اگست ۲۰۱۴ء - علامہ المشرقیؒ اور نظریہ آزادی کانفرنس


لاہور( ) آج پاکستان کو عظیم مفکر مشرق حضرت علامہ عنایت اللہ خان المشرقی ؒجیسے عالم باعمل رہنماکی ضرورت ہے۔ متحدہ ہندوستان کے مایہ ٔ ناز فرزند رینگلر سکالر ، بیچلر سکالر اور فائونڈیشن سکالر صاحب ’’تذکرہ‘‘ اور بانی ٔ خاکسارتحریک کے یوم وفات کے موقعے پر خراج تحسین پیش کرنے نہیں آئے بلکہ آج کے دن ہمیں انہی کی راہ پر چلتے ہوئے نشان منزل کی طرف سیدھا صف ہوکر قطار بند ہوکر اپنی عظمت رفتہ کے حصول کا سفر شروع کرنا ہے۔
پاکستان آج ۶۸ سال کا ہوگیا ہے ۔ مگر اب اس خود فریبی کے ساتویں عشرے کے اختتام کے قریب آتے وقت چمکتے ہوئے خوابوں نے آنکھوں کو جھلسا کے رکھ دیا ہے۔ خواب تو درکنار لوگ اپنے سامنے کا کوئی منظر دیکھنے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے۔ بارودسے بھری فضا میں قومی ترانوں کا سرکاری شور شرابہ بھی کسی بھوکے اور بیمار کی بے قابو آہ و بکا کی طرح ہی سنائی دیتا ہے۔ زندگی اور حرارت سے محروم جسم کس قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔ یہ ملی نغموں کی نہیں نوحوں اور مرثیوں کی سرزمین بن چکی ہے۔ یہ ’چاند زمیں‘ کب کی گہنا چکی۔ یہ ’پھول وطن‘ کھلنے سے قبل ہی کب کا مرجھا چکا۔ اس کی مٹی میں لعل ناپید ہیں اور بم بارود کاشت کیے جاتے ہیں۔ شیروانیوں میں ملبوس حکمران ہراساں مسکراہٹوں کے باوجود لیڈر وں سے زیادہ جلاد دکھائی دیتے ہیں۔ بھوک، بیماری اور غذائی قلت کے ساتھ ساتھ بد امنی، ٹارگٹ کلنگ، جعلی آپریشنوں، دہشت گردی، فرقہ واریت اور ڈرون حملوں میں بغیر کسی جرم کے اپنے عزیزوں کی لاشیں اٹھانے والے اور ششدر نگاہوں اور پشیمان دھڑکنوں سے ٹی وی سکرینوں پر مناظر دیکھنے والے بھی اگر پاکستانی ہونے پر فخر کرنے کے مغالطے میں مبتلا ہو جائیں تو اسے کربناک نفسیاتی بیماری کے علاوہ اور کیا کہا جا سکتا ہے۔
وزیرستان سے ہجرت کرنے والے کسمپرسی کی حالت میں بنوں یا ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے والے ہزاروں گھرانوں کی حالتِ زار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم گزشتہ 68 سال سے ایک ہی چوراہے پر کھڑے ہیں۔ سیلاب، زلزلوں اور آپریشنوں میں بے گھری اور جلا وطنی کاٹنے والے لاکھوں نفوس کے لیے بھلا آزادی کا کیا مفہوم ہو سکتا ہے۔ دس لاکھ سے زائد لوگ اس وقت بھی خیرات کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قائد خاکسارتحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقیؒ نے علامہ کی ۵۱ ویں یوم وفات کے موقع ’’علامہ المشرقی ؒ اور نظریۂ آزادی ‘‘ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔
خاکسارتحریک کی خاتون رہنما نے مزید اپنے پُر مغز خطاب میں کہا کہ مملکتِ خداداد میں ابھی حال ہی میں تھر کے علاقے میں 700 (سرکاری اعدادوشمار)سے زائد انسان بھوک کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ 3 کروڑ 90 لاکھ سے زائد انسانوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ نام نہاد آزادی کے وقت 5000 کیوبک فی کس پانی میسر تھا۔ آج 2014ئ￿ میں یہ کم ہو کر صرف 1500 کیوبک فی کس رہ گیا ہے۔ 8 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو 24 گھنٹوں میں بمشکل ایک دفعہ کھانا نصیب ہوتا ہے۔ پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ روپے سے زائد کا مقروض پیدا ہو رہاہے ۔ !
62 فیصد سے زائد دیہی آبادی کو بنیادی ضروریات کے لیے ایڑیاں رگڑنی پڑتی ہیں۔ 5 سال سے کم عمر کے ہر 1000 بچوں میں سے 99 زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ سالانہ 5 لاکھ کے لگ بھگ خواتین زچگی کے دوران مر جاتی ہیں۔ 80 فیصد سے زائد آبادی غیر سائنسی علاج کراتی ہے۔ ایک کروڑ تیس لاکھ لوگ ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہیں۔ تعلیم کے شعبے کی حالت اس سے بھی زیادہ دگر گوں ہے۔ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان221 ممالک میں سے 180 ویں نمبر پر ہے۔ 40 فیصد سے زائد بچے سکول ہی نہیں جا سکتے۔ یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق صرف 3 فیصد ہی کالج تک پہنچ پاتے ہیں اور ان میں سے صرف ایک فیصد گریجوایشن کرنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں HEC کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستان کی ایک یونیورسٹی بھی شامل نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود حکمران انتہائی ڈھٹائی سے یہ واویلا کرنے پر مصر ہیں کہ ’ہم زندہ قوم ہیں‘ اور ترقی کی طرف سفر تیزتر ہوتا جا رہا ہے۔
حقیقی صورتحال تو یہ ہے کہ زندہ ہونا تو کجا ہم ابھی ایک قوم بھی نہیں ہیں۔ یہ آزادی جس کا آج ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہ برطانوی سامراج کے ساتھ کسی منظم اور متحد جدوجہد میں برسرِ پیکار ہو کر حاصل نہیں کی گئی تھی بلکہ ان کی خوشامد اور خیرات کے ذریعے ملی تھی اس لیے قومی تشخص یا وحدت کے برعکس وقتی جھانسوں اور مفادات کے ذریعے مختلف قومیتوں پر مبنی ایک مصنوعی وفاق تشکیل دیا گیا جس میں معاشی ناہمواری اور انحصار کی وجہ سے قومی احساسِ محرومی کم ہونے کی بجائے وقتاً فوقتاً مسلسل بڑھتی جار ہی رہی ہے اور آج صورتحال یہاں تک آ پہنچی ہے کہ نظریہ پاکستان نامی مفروضے کے لیے تاریخ کے عجائب گھر میں بھی کوئی مرتبان خالی نہیں ہے۔ پہلی اور دوسری جنگِ عظیم کے بعد Neo colonialism (نونوآبادیاتی) نظام کو متعارف کروانا سرمایہ دارانہ نظام کے اپنے معاشی اور سیاسی ارتقا کا ناگزیر مرحلہ تھا۔ یہ لولی لنگڑی آزادیاں سامراجی پالیسی کا نتیجہ تھیں تاکہ براہِ راست فوجی قبضے کے ذریعے مہنگی لوٹ مار کے برعکس مقامی گماشتہ حکمرانوں کی خدمات حاصل کی جائیں اور لاگت کو کم سے کم کر کے لوٹ مار کی شرح میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکے۔ سامراجیوں نے 200 سال کے براہِ راست قبضے سے اتنا مال نہیں بٹورا تھا جتنا گزشتہ 67 سالوں کی اس خیراتی آزادی کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ اس کی سب سے بہترین اور حالیہ مثال IPPs سے لی جا سکتی ہے جو 20 سال کے اندر محض 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بدلے 35 ارب ڈالر سے زائد کا سرمایہ بیرونی بینکوں میں منتقل کر چکی ہیں جبکہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں ہے بلکہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اسی طرح معدنیات اور کارپوریٹ فارمنگ کے شعبے میں علاقائی اور عالمی قوتوں کی لوٹ مار کی شرح دنیا میں شاید سب سے زیادہ ہے۔ اور یہی نہیں کہ اس لوٹ مار کے ذریعے ملکی وسائل کا ضیاع معمول بن چکا ہے بلکہ سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ اس لوٹ مار میں ملوث مختلف سیاسی ، مذہبی اورسامراج کی کاسہ لیس قوتوں کی آپسی لڑائیوں اور تضادات کی وجہ سے خانہ جنگیاں اور انتشار ملکی سیاست کا معمول بنتا جا رہا ہے جس میں بے گناہ اور معصوم ہزاروں لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ یہ تو سرمایہ دارانہ نظام کی بنیادی خاصیت ہے کہ ہر چیز کی کوئی قیمت ضرور ادا کرنی ہوتی ہے۔ یہ انتشار، بھوک، بیماری، قتل و غارت اور اذیتیں سب اس آزادی کے دام ہی تو ہیں جو اب تیسری کے بعد چوتھی نسل کو بھی چکانے پڑ رہے ہیں۔
انھوں نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ ان حالات میں علامہ المشرقی کا دیا ہوا نظریہ ٔ آزادی اُس محلہ وار نظام میں پناہ جس نے چشم زدن میں ہندوستان میں خاکسارتحریک کے پلیٹ فارم سے مسلمانان ہند میں آزادی کی ایک ایسی لہر بپا کردی جس نے انگریز جیسی قوت کو خوفزدہ کردیا آ ج اس مسائلستان پاکستان کو محلہ وار نظام کے تابع ہی درست کیا جاسکتا ہے جس کے لئے پاکستان کے ہر نوجوان کو کمر باندھ کر اصل آزادی کے لئے گلی گلی کوچہ کوچہ سے نکلنا ہوگا ۔
قائد تحریک کے علاوہ کانفرنس کے شرکاء سے نائب قائد تحریک انجینئر نثار خان، ضیغم المشرقیؒ ڈپٹی سیکریٹر ی جنرل ، متعمد خصوصی قاسم الکریم ، ڈاکٹر بشیر اختر، خاکسارعلی حیدر، عفنان ملک، خاکسار اقبال عابد، خاکساریونس بھٹی ، خاکسار عبدالستار اختر آبادی ، خاکسار عابد ضیا ، خاکسار مصطفی جٹ، خاکسار شوکت جٹ، خاکسار شبیر سندھو، خاکسار ملک شہباز اور دیگر سالاران نے بھی خطاب کیا۔
خاکسار میڈیا سیل لاہور
ان پیج فارمیٹ میں پریس ریلیز ڈاؤن لوڈ کریں۔
Read more ...

Saturday, August 16, 2014

پریس ریلیز - مورخہ ۳ اگست ۲۰۱۴ء اسرئیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ


لاہور(پ۔۔۔ر) غرہ کی پٹی کے مظلوم مجبور بے کس مسلمانوں پراسرئیلی بمباری کو ایک ماہ کے قریب ہونے کو ہے اور غزہ میں مظلوم انسانیت کا خون بہہ رہا اور اقوام عالم ابھی تک خاموش تماشائی بنی صرف مذمتی بیانات جاری کرکے سمجھ رہی ہے اُ س نے اپنا فرض ادا کردیا ہے لیکن غزہ میں۱۸ لاکھ فلسطینی مسلمانوں کا ناحق خون بہہ رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لاشیں اٹھ رہی ہیں ہزاروں زخمی اور اپاہیج ہورہیں ماؤں کے لخت جگر ان کی آنکھوں سے سامنے شہید ہورہے ہیں ۔ سینکڑوں کی تعداد میں بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہورہی ہیں اور صہیونیت امریکی پشت پناہی پر آگ اور خون کا کھیل کھیل رہی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اِ س خونی کھیل کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا نہیں کررہی ۔آج صہیونیت اتنی طاقتور اور منظم ہوچکی ہے کہ امریکہ جیسا ملک بھی اس طاقت کے آگے لاچار ہے اقوام متحدہ جیسا بڑا من کا خواہاں فورم بھی اس قوت کے آگے کٹ پتلی بن چکا ہے تو ااب وقت آچکا ہے کہ اس صہیونیت کا مقابلہ مردانہ وار کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی سیکریٹری جنرل ضیغم المشرقی نے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجتی اور اسرائیل کے خلاف منعقدہ خاکسارتحریک کے احتجاجی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔
انہوں نے کہا کہ خاکسار تحریک کا ہرکارکن اور سپاہی دلی طور پر فلسطینی مسلمانوں کا درد محسوس کرتے ہوئے ان کے ہر دکھ اور تکلیف کی کھڑی میں ان کے ساتھ ہے آج سینکڑوں کی تعداد فلسطینی مسلمان روزانہ مررہے ہیں ۱۸۰۰ سو سے زائد مسلمان مردوزن اور بچے شہید ہوچکے ہیں ۷ ہزار سے زائد افراد زخمی اور اپاہج ہوچکے ہیں اور اقوام عالم کے ساتھ ساتھ پوری اسلامی دنیا محض تماشائی بن کر خاموشی کے ساتھ یہ آگ اور خو ن کا کھیل دیکھ رہی ہے اور تقریبا ً پوراعالم اسلام اپنی عیاشیوں اور نااہلیوں کی بنیاد پر حکومتی سطح پر صیہونیت کے آگے یر غمال ہوچکا ہے ہماری مسلمان حکومتیں اور ادارے دنیا بھرمیں امریکہ اور صہیونیت کے آگے گھٹنہ زن ہیں ۔دنیا بھر کے ۵۶ اسلامی ممالک میںمسلمانوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی ہے اور اِس کے برعکس دنیا بھر میں یہودی تعداد صرف دو کروڑ کے لگ بھگ ہے اور اسرائیل میں یہودی تعداد صرف اکسٹھ (۶۱ ) لاکھ ہے ، اسرائیل کی کُل اراضی ۲۷۰۰ ہزار اسکوائر کلومیٹر ہے اور یہ ملک جنگ عظیم اول کے بعدسلطنت عثمانیہ کے زاول پذیر ہونے کے بعد برطانیوی سازش کے تحت چار اسلامی ممالک کی چھینی ہوئی زمین پر قائم ہوا۔ اور دنیا کے نقشے کو غور سے دیکھا جائے تو اسرائیل کے اردگرد ۱۲ بڑے اسلامی ملک ہے جن میںایران ، سعودی عرب، شام ، مصر، اردن اور ترکی قابل ذکر ہیں یہ بارہ ممالک رقبے کے لحاظ سے اسرائیل سے ۵۰۰ گنا بڑے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود غزؤ میں مسلمانوں کا قتل ِ عام جاری ہے اور پاکستان سمیت یہ تمام اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور اُن مظلوموں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اسرئیل غزؤ میں اس صدی کی بہت بڑی دہشتگردی کررہا ہے اور امریکہ اُس کا حواری بنا بیٹھا ہے اور اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہرفورم پر اُس کا دفاع کررہا ہے ۔ غزؤ میں انسانیت قتل ہورہی ہے معصوم بچے مررہے ہیں۔۔۔!
انہوں مزیدکہا کہ علامہ المشرقیؒ کا قرآنی نظریہ ’’اخوت‘ ‘ اس وقت امریکہ اسرائیل اور صہیونیت کے مدِمقابل عالم اسلام کی اہم ضرورت اس نظریہ کے طفیل اک لڑی میں پرو کرمعاشی اقتصادی اور عسکری بنیادوں پر منظم اور متحد ہوکر ہی پورا عالم اسلام، امریکہ ، اسرائیل اور صہیونیت کا مقابلہ کر سکتا ہے ورنہ ایسانہ ہوکہ صہیونیت اپنے منظوم ارادوں میں کامیاب ہوجائے اور پوری دنیا پر اپنا عسکری ، معاشی اور اقتصادی تسلط قائم کرکے مسلمانوں کو نیست و نابود کردے کیونکہ صیہونیت عظیم اسرائیل کے خواب کو شرمندہ ِ تعبیر کرنے کے لئے پچھلی صدی سے عملی طور پر کاربند ہے اس نے مسلمانوں کے خطے چھین کر اسرائیل تو بنادیا لیکن اس کو عظیم اسرائیل کی صورت میں تبدیل کرنے کے لئے وہ آج بھی کوشاں ہے ۔ ۹/۱۱ کے بعد دنیا بھر کے تمام اسلامی ممالک میں جو بھی جنگیں ، خانہ جنگیاں اور شورشیں جاری ہیں صرف ان ممالک کے قدرتی اور معدنی وسائل پر قبضے کی ہیں اور اس قبضے کے بعد ہی صیہونیت دنیا پر قبضے اور عظیم اسرائیل کا خواب پورا کرسکتا ہے اس صہیونی ایجنڈے کو عملی جامے پہنانے کے لئے صہیونیت نے امریکہ کومعاشی اور اقتصادی طورپچھلی صدی کے اوائل سے فیڈرل ریزو جیسے ادارے بناکر امریکی ڈالر نوٹ چھاپ کر یرغمال کرکے ہتھیار کے طور پر اپنے منظوم ارادوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے اِس کا استعمال کیاہے اور آ ج بھی امریکہ اس کے ہاتھوں ہتھیار کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔ اور اسی ہتھیار اور بے پناہ دولت کی مدد سے صہیونیت دنیا پر غلبے کی اوراسرائیل کو عظیم اسرائیل میںتبدیل کرنے کے عظیم ترین عالمی ایجنڈے پر کام کررہی ہے ۔ غزہ میں جو اسرائیلی جارحیت اِس وقت جاری ہے وہ بھی اسی سلسلہ کی اصل میں کڑی ہے اس جارحیت کی وجہ نہ حماس ہے ، نہ الفتح ہے بلکہ اس جارحیت کی اصل وجہ یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (USGS) کی وہ روپوٹ ہے جس کے مطابق غزؤ کے ساحل سے متصل بحیرؤ روم میںپائی جانے والی ایک سو بائیس (122)ٹریلین کیوبک فٹ نیچرل گیس ہے اور اس کے علاوہ ایک عشاریہ سات (1.7) بلین بیرل تیل اور تین عشاریہ ایک (3.1) بلین بیرل لیکوڈ گیس کے وہ معدنی ذخائر ہیں جس کے بل بوتے پر غزؤ کے غریب مظلوم عوام کویت کے عوام سے زیادہ امیر بن سکتے ہیں ۔ لیکن ان تمام قدرتی وسائل پر اب صہیونیت کی نظر ہے وہ ہر صورت اس تمام دولت کو جو قدرتی وسائل کی صورت میںاس خطے میں موجود ہے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتی چاہے اس کے لئے غزؤ کے تمام انسانوں کا قتل ِ عام کیوں نہ کرنا پڑے۔۔!!اسلئے یہ صہیونیت قہر بن کر غزہ کے مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی ہے ۔ بطور مسلمان اب غیرت کا تقاضہ یہ ہے کہ اسرائیل ، امریکہ اور صہیونیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔ تمام عالم اسلام کو ایک ساتھ بیٹھ کر اس سنگین صورت ِ حال پرجلد از جلد غور کرناہوگا اور علامہ المشرقیؒ کا قرآنی نظریہ ’’اخوت‘ ‘ کے تحت اقوام متحدہ کوخیر آباد کہہ کر اپنے بنائے ہوئے اسلامک فورم کے ذریعے ایسا لائحہ عمل سامنے لاناہوگا جس سے اسرائیل امریکہ اور صہیونیت کوسلطان’’ صلاح الدین ایوبی‘‘کے دور کی یاد تازہ کرکے وہ سبق سکھایا جائے کہ وہ پھر آئیندکبھی ایسی جرات نہ کرسکے۔
جناب ضیغم المشرقی کے علاوہ احتجاجی مارچ کے شرکاء سے خاکسار اقبال عابد، خاکساریونس بھٹی ، خاکسار عبدالستار اختر آبادی ، خاکسار عابد ضیا ، خاکسار مصطفی جٹ، خاکسار شوکت جٹ، خاکسار شبیر سندھو، خاکسار ملک شہباز اور دیگر سالاران نے بھی خطاب کیا۔
خاکسار میڈیا سیل
ان پیج فارمیٹ میں پریس ریلیز ڈاؤن لوڈ کریں
Read more ...

Wednesday, May 28, 2014

پریس ریلیز - مورخہ ۲۸ مئی ۲۰۱۴ء یومِ تکبیر یکجہتی مظاہرہ لاہور

لاہور(پ....ر) آج کا دن ہماری دفاعی تاریخ کا اہم سنگ ِ میل ہے۔نہ صرف جنوبی ایشاء ،بلکہ امن ِ عالم کیلئے ضروری تھا کہ بھارت کے جنگی جنون کے مقابلے میں پاکستان بھی ایٹمی قوت بن کے ابھرتا۔ آج اگر ہم اپنا وجود قائم رکھے ہوئے ہیں تو اس  دن کے جرائتمندانہ فیصلے کی وجہ سے۔ بیرونی آقائوں کی پھیلائی ہوئی نفرتون نے اس خطے کے امن و امان کو تہہ و بالاکردیا۔ آج دونون ممالک کے عوام معاشی بدحالی کے بد ترین شکار ہیں۔ بنیادی انسانی اور شہری حقوق سے قطعی محروم ہیں۔ دو وقت کی روٹی کیلئے سرگرداں ہیں۔ لیکن صیہونی تاجروں کی دفاعی صنعتوں کی پیدوار کیلئے تیسری دنیا کے اور ممالک کی طر

ح انکے مستقل خریدار ہیں ۔ ہم اپنے اپنے وجود کی بقاء کیلئے عوام کا پیٹ کاٹ کربھی دفاعی ضروریات پوری کرنے پر مجبور کر دیئے گئے ہیں۔ ۱۹۴۷ء سے لیکر ابتک ہم باوجود غیرمستحکم معیشت کاشکار ہوتے ہوئے، اپنے دفاعی اخراجات میں کمی کے کسی صورت متمحل نہیں ہوسکتے۔ قائدِخاکسار تحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاکسار تحریک دل کی گھرائیوں سے محسن ِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور اپنے تمام ایٹمی سائنسدانوں اور انکی تمام ٹیم کے افراد کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے دن رات محنت کرکے وطن ِ عزیز کو ناقابل ِ تسخیربنادیا۔اورپاکستان کو ناقابلِ شکست ہونے کی عظیم پہچان دی۔اور ابتک ان ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام باوجودمخدوش حالاتِ زندگی کے اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔جبکہ ملک کی سیاسی قوتیں یہ کریڈٹ بھی پورے کاپورا اپنے اپنے کھاتے میں ڈالتی رہی ہیں۔یہ ۵فیصد الیٹ کلاس سے تعلق رکھنے والے ہمارے رہنمااپنے اخراجات میں کمی کریں اور ملکی مالی مسائل کو پیش ِ نظر رکھتے ہوئے مسائل کا شکار ۹۵ فیصد عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا سامان مہیا کریں۔ خود نواع واقسام کے طعام کھانا بند کریں۔ سادگی اپنائیں تاکہ عوام کیلئے بھی بچوں سمیت تن ڈھانپے کی گنجائش نکل سکے۔ اگر پاکستان میں مارشلائوں کو کوسنے دینا جمہوری ناخدائوں کا وطیرہ ہے توسوال یہ اٹھتا ہے کہ جمہوری ادوار کیا واقعی عوامی ادواررہے ؟ پاکستانی عوام کے ساتھ ظالمانہ مذاق ہے۔اس طرز ِ حکومت میں ۵ فیصد امراء ہمیشہ باریاں لگاتے رہے ہیں۔انکے ذاتی اثاثے لامحدود ہوتے جارہے ہیں اور ۹۵ فیصد عوام کا ہر پیدا ہونے والا معصوم بچہ ایک لاکھ روپے کا مقروض پیدا ہورہا ہے۔انکی نسلیں محفوظ ہیں،بلکہ ہماری آئندہ نسلوں پر حکمرانی کیلئے تیار کی جارہی ہے۔ ہم بھٹہ مزدوریا پھر کولہو کے بیل کی طرح مشکتی ہیں اور آئندہ بھی یہی مقدر رہے گا اگر ہم اپنا مقدر بدلنے کیلئے آج نہ اٹھے تو ہمارا کل آج سے بھی بدتر غلامی کا دور ہوگا۔
انہوں مزید کہا کہ اسوقت پاکستان اندرونی اور بیرونی دشمنون میں گھرا ہوا ہے ان پاکستان دشمن قوتوں کو اگر خوف ہے توہمارے دفاعی اداروں سے ہے۔ اس وقت جو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہیں ملکی دفاع کیلئے سیسا پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ،گذشتہ دنوں پوری قوم نے باوجود انتہائی مخدوش اور غیر یقینی حالات میں بھی تمام اقوام ِ عالم کو یہ پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں اور نہ ہی دوست ودشمن کی پہچان کھوئی ہے۔ برملا پوری قوم اپنی دفاعی لائین کے
پس ِ پشت کھڑی ہے ہم کروڑوں اہل ِ وطن انکے مشکور ہیں۔ ہم خاکساروں کی تاریخ آزادی کیلئے جانی و مالی قربانیوں سے آراستہ ہے۔ آج یوم ِ ِ تکبیر کے موقعے پر ہم خاکسار پاکستان کے گلی کوچوں میں دفاع ِ پاکستان کی خاطرایک دفعہ پھر جانوں کے نظرانے پیش کرنے سے دریغ نہ کرنے کا عھد کررہے ہیں اور خاکسارتحریک پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ قوم کو ازسر نو امحلہ ور نظام کے تحت عسکری اور خدمت خلق کی بنیاد پر سرکاری سطح پر منظم کرکے تیار کیا جائے تاکہ وطن ِ عزیزکے خلاف ہر سازش کا مقابلہ بطورمتحدو منظم قوم کے کیا جاسکے۔ اس موقعے پرخاکسار بڑی تعداد میں موجود تھے۔خاکسارضیغم المشرقی (ڈپٹی سیکریٹری جنرل )، خاکسار یونس بھٹی، خاکسار مصطفی جٹ، خاکسار صادق جٹ، خاکسار شوکت جٹ، خاکسار جیند شوکت، خاکسار نائلہ جٹ، خاکسار عبدالرحمان سلیمی ، اور خاکسار حکیم ماجد نے بھی خطاب کیا۔ اور اپنے دفاعی ادروں کو عسکری سلامی پیش کی گئی۔
خاکسار میڈیا سیل۔
ان پیج فارمیٹ میں پریس ریلیز ڈاؤن لوڈ کریں۔
Read more ...

Wednesday, April 9, 2014

پریس ریلیز - مورخہ ۹ اپریل ۲۰۱۴ء خاکسار تحریک کا ملکی حالات پر مرکزی اجلاس


لاہور(پ ۔ر)اسوقت جب ملک انتہائی نازک دور میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہاہے۔ سیاسی حکومت کے ایک نا اہل کارندے کی قومی اسمبلی کے فلور پر اپنے ہی دفاعی ادارے پر گھنائونی تنقید ملکی سلامتی،وحدت و استحکام کے لئے سم، قاتل ثابت ہوگی۔اگر کشمیر کے مسئلے پر فوج نے محاذ پر لڑنے سے انکار کیا تو اسوقت کمانڈر انچیف اور اسے حکم صادر کرنے والا گورنر جنرل کون تھا؟قوم کا حافظہ اتنا کمزور نہیں ،ملکی مفاد اس میں ہے کہ ہم گذشتہ وقتوں کی غلطیوں کو اچھالنے کے بجائے آگے کی سوچیں۔ان خیالات کا اظہار قائد خاکسار تحریک ڈاکٹرصبیحہ المشرقی نے ملکی حالات پر غور وخوض کیلئے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
قائد تحریک نے مزید کہا کہ نااہل جہلا کا کرپٹ ٹولا پھر وہ سیاسی مفاد پرست ہوں یا چند جنرل ہوں ۔ یہ ۵ فیصد غداروںِ وطن کو ٹولا چاہے جمہوری ہوں یا فوجی ڈکٹیٹر انہوں نے ہمیشہ ملکی مفادات کے سودے کئے اپنی کلاس کے مفادات کو ترجیح دی۔ اپنے اثاثے بڑھاتے گئے اورملکی مالیات کو ختم کردیا ٓج ہم بھیک کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں۔ ہمارا ہر بچہ اپنی ماں کے پیٹ سے ایک لاکھ روپے کو مقروض پیدا ہورہا ہے۔ ۱۷۳۵۶ ارب روپے کے مقروض ہوچکے ہیں۔ بھوک ، ننگ ، افلاس، بیروزگاری ، خودکشیاں ، خودسوزیاں، بم دھماکے، ڈروں حملے ، خوفناک بجلی و گیس کا بحران ، کرپشن ، اقرباپروری ، رشوت ستانی، چور بازاری ، سودخوری، وغیرہ۔۔۔ سب کچھ ان ۵ فیصد کرپٹ سیاسی اور فوجی قیادتوں کے تحفے ہیں۔ ملکی مفادات کے خلاف جو بھی فیصلے ہوئے اس میں یہ تمام عناصر یکساں ذمہ دار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صبیحہ المشرقی قائد خاکسارتحریک نے مرکز اعلیٰ خاکسارتحریک میں منعقدہ ملکی حالات پر غورو خوض کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام محض تماشابیں بنے رہے تو اگلی نسل اس سے بھی بدتر حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگی ۔ پاکستان کے ۹۵ فیصد عوام کو اب متحد و منظم ہونا پڑے گا۔ خاکسارتحریک کے محلہ وار نظام کے تحت محلوں کی سطح پر صف بند ہوکر اپنے دفاع کیلئے ایک اور نیک بن کر اپنا تحفظ کرنا ہوگا۔ آج پاکستا ن پر جعفر صادق کی اولادیں حاکم ہیں۔
خاکسارتحریک نے قوم کے آگے ااپنے تحفظ اور سیلف ڈیفنس کیلئے محلوں کی سطح پر منظم ہونے کا محلہ وارنظام رکھ دیا ہے ۔ یہ ہی نظام ہی اس بکھری ہوئی بے بس قوم کا واحد علاج ہے جس کو اپناکر یہ قوم پھر سے متحد اور طاقتور ہوسکتی ہے ۔ یہی وہ نظام تھا جس کو اپناکر تقسیم ہند سے پہلے کچھ عرصہ کے لئے قوم میں وہ قوت پیدا ہوگئی جس نے ہندوستان بھر میں انگریز حکومت کی جڑوں کو ہلاکردیا۔ اگر آج چند جرنیلوں کی وجہ سے پورا دفاعی ادارہ موردِ الزام ہے تو پھر نام نہاد جمہوری رہنماؤں کو بھی اپنی سرماداری کی بنیاد پر پھیلائی ہوئی مغربی جمہوریت کی بساط لپٹنی ہوگی۔۔۔۔!!! یہ غداراں وطن ، سیاہ کار لیڈر اور تاجران قوم اس ادراک سے عاری ہیں کہ ملک اندرونی اور بیرونی طور پر جان بلب ہے۔ اس وقت یہ انتشار افتراق آپس کی سرپٹول کس کے حق میں جائے گی ۔ ۔۔؟؟ چند جرنیلوں کی نااہلی پر پوری افواج پاکستان کے مورال کو ڈاؤن کرکے ان کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔ اسی افواج پاکستان کی وجہ سے اس وقت پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں محفوظ ہیں ورنہ جو حال اس وقت عراق ، لبیا اور افغانستا ن کو ہوچکا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ قوم اس سوچ پر حق بجانب ہے کہ مضبوط دفاعی اداروں کی وجہ سے پاکستان آج محفوظ ہے ۔ ورنہ یہود و ہنود اور ہندوستان ایک دن بھی پاکستان کو توڑدینے میں دیر نہ کریں گے۔
خاکسارتحریک مطالبہ کرتی ہے کہ ہم باہم محاذ آرائیاں بند کریں۔ اس وقت ملک اور اپنی نسلوں کے تحفظ کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیں۔ اسی میں سب کی سلامتی ہے۔اجلاس میں قاسم الکریم صاحب معتمد خصوصی ، ضیغم المشرقی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، عدنان احمد ضیاء سالار شہر پشاور، مبارک خان نیازی مرکز ی سالار تبلیغ، محمد یونس بھٹی مرکزی صدر یوتھ ونگ نے شرکت کی۔ 

قراردادیں

  • خاکسار تحریک افغانستان میں نیٹو کے مذہبی جنونی اہل کاروں کے ہاتھوں قرآن حکیم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتی ہے۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ…ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان کی عزت و حرمت کی علامت بن چکی ہیں اور تمام لاپتہ پاکستانی شہریوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ …برسر اقتدار طبقے کی نا اہلیوں کے نتیجے میں جتنا نقصان جمہوریت کو پہنچ رہا ہے کسی آمر سے بھی نہیں پہنچااس لئے جتنی جلدی ممکن ہو سکے اس کی اصلاح کر لی جائے بصورت دیگر جمہوریت کے قاتل یہی ہوں گے۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ…سیاست کے میدانوں سے زرپرست مافیا سے قوم کو چھٹکارا دلانے کے لئے آئندہ انتخابات ’’تین طبقاتی بنیادوں ‘‘ پر کروائے جائیں اور ابھی سے ووٹر لسٹوں کا اندراج بھی 5فیصد امرائ،15فیصد متوسط اور80فیصد غرباء کی تقسیم کی بنیادوں پر کیا جائے۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ… بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل اور آبی جارحیت کے مستقل حل سے مشروط کئے جائیں اور پاکستان میں بھارت نواز طبقے کا ہر سطح پر سوشل بائیکاٹ کیا جائے۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ…آزاد عدلیہ کی قیام کے تصور کو ممکن بنانے کے لئے صدر مملکت آصف علی زرداری آئین میں اپنے لئے دیئے گئے استثنیٰ کے باوجود پاکستانی عدالتوں میں پیش ہو کر اور سو ئس مقدمات کا سامنا کر کے ملک و قوم کیلئے اچھی روایات کا آغاز کریں تو پاکستانی قوم میں سیاسی قوتوں پر اعتماد کی فضا کو پھر سے بحال کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔
  • خاکسارتحریک سمجھتی ہے کہ …مستقل بنیادوں پر’’آزاد قومی احتساب ‘‘ادارہ بنایا جائے جو موجودہ آزاد عدالتوں کے ذریعے ہی قومی اثاثوں کے تحفظ کو ممکن بنائے اور کرپشن کے ناسور کا قلع قمع کرے۔
  • خاکسارتحریک کے پلیٹ فارم سے …ملک گیر سطح پر صاحب کردار افراد کو ’’دعوت اشتراک عمل‘‘ دے کر ملک و قوم کے لئے باکردار افراد پر مشتمل پارلیمنٹ کے قیام کو ممکن بنایا جائے گا۔
  • خاکسارتحریک مستقبل میں خاکسارتحریک کے محرک ثانی حمید الدین احمد المشرقی ؒ کے کردار و افکار کی روشنی میں مذہبی،،سیاسی،سماجی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ملت پاکستانیہ میں اخوت،اتحاداورتنظیم پیدا کرنے کے لئے اپنا کرداراپنی نو منتخب قائد ڈاکٹر صبیحہ ارشد المشرقی کی قیادت میں ادا کرتی رہے گی۔

خاکسارمیڈیا سیل
ان پیج فارمیٹ میں پریس ریلیز ڈاؤن لوڈ کریں
Read more ...

Wednesday, March 19, 2014

پریس ریلیز - مورخہ ۱۹ مارچ ۲۰۱۴ء خاکسارشہداء و تھر کے قحط زدہ مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی مارچ لاڑکانہ


لاڑکانہ( پ۔۔۔۔۔ر)پورے ملک میں خاکسارتحریک کے زیر اہتمام خاکسارشہدائے 19 مارچ 1940ء کے یوم خاکسار شہدائ￿ کے موقع پر کانفرنسیں، سیمینارز اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خاکسار رہنماؤں نے 23 مارچ 1940ء سے چار روز قبل 19 مارچ 1940ء کو تحریک آزادی کیلئے لاہور میں انگریز کی مشین گنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے313خاکسار مجاہدوں اور شہیدوں کی قربانیوں اور تحریک پاکستان میں خاکساروں کے بے مثال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں خاکسارتحریک لاڑکانہ ڈویژن کے زیر اہتمام خاکسارشہداء و تھر کے قحط زدہ مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ صبح دس بجے خاکسارتحریک کے صوبائی مرکز واقع نیولاہوری محلہ سے شروع ہوکر لاڑکانہ کی مختلف شاہراوں سے ہوتا ہوا جناع باغ لاڑکانہ پریس کلب لاڑکانہ پر اختتام پزیر ہوا۔ مارچ کی اختتام پر خاکسارتحریک کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ضیغم المشرقی جو کہ مارچ کی قیادت بھی کررہے تھے اپنے خطاب میں مارچ کے شرکاء کہا کہ ملکی حالات دن بہ دن سنگین صورتِ اختیار کرتے جارہے ہیں خاص کر سندھ کی موجودہ قحط سالی کی صورت حال انتہائی تشویش ناک بن چکی ہے لاکھوں سندھ واسی نکلِ مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور خاندانوں کے خاندان بھوک، افلاس، فاقہ شکی، بیماریوں اور قحط سالی کا شکار ہورہے ہیں ان کو کوئی پرسان حال نہیں سیاسی جماعتیں اپنی سیاست چمکنے میں لگی ہیں تھر جاجا کر پیکچر سیشنز کروارہی ہیں ہر روز کسی نہ کسی جماعت کا لیڈر اپنی لیڈری چمکانے کی خاطر تھر پہنچ رہا ہے اور اس کے بعد سیاسی بیانوں کی بھر مارہے لیکن حالات جوں کے توں ہیں بھوک، افلاس، فاقہ کشی قحط سالی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی سندھ وسائل سے مالا مال خطہ ہے لیکن آج سندھ واسی بھوک ، بیماری اور قحط سالی سے مر رہے ہیں، اور ان کو سعی معنیٰ میں کوئی پرسان حال نہیں ہمارا یہ مارچ اپنے سندھی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منعقد کیا گیا ہے تاکہ ہم سعی معنیٰ میں ان مظلوموں کی آواز کے ساتھ آواز ملاکر ان کی چیخ و پکار کو ان حکمرانوں تک پہنچائیں جو اس ملک میں نیرو کے حواری بن کر اس کے نقش قدم پر چل کر چین کی بانسری بجا بجا کر کہہ رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے سب خیر ہے کے راگ الاپ رہے ہیں اور اعداد و شمار کے گورکھ دھندے میں قوم کو پھنساکر پوری پاکستانی قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں اور اندر ہی اندر ملک کو کھوکھلا کرنے میں دن رات لگے ہیں۔ ملک کی بقا اور سالمیت کے سودے ڈالروں کے عیوض کررہے ہیں ملک دن بہ دن کمزور اور یہ اقتدار کا بھوکا طبقہ دن بہ دن طاقتور اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہاہے۔
ضیغم المشرقی مزیداپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے دنوں ڈیڑھ ارب ڈالر کی خطیر رقم میاں نواز شریف کی ذاتی گارنٹی پر پاکستان ڈویلپمنٹ (ترقیاتی) فنڈ کے اکاؤنٹ میں کیونکر منتقل ہونے جارہی ہے اصل حقائق عوام سے کیوں پوشیدہ رکھے جارہے ہیں؟ اس سعودی امداد کے پیچھے کیا سازشی ایجنڈا کارفرما ہے اچانک اتنی بڑی نوازش آخر کس لئے؟ یہ وہ سوال ہے جس پر حکومت ِوقت چپ ہے اور صرف ڈالر کے نیچے آنے پر ایک دوسرے کو مبارک بادیں دے کر پاکستانیوں کا ڈالر کے بجائے روپے خریدنے کے مشورے دیئے جارہے ہیں اور اعداد شمار سے ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اب معاشی طور پر اپنے پیروں پر کھڑا ہوتا جارہا ہے لیکن یہ ڈیڑھ ارب ڈالر جوکہ اصل میں تین ارب ڈالر کی خیرات کا حصہ ہے ،اس خیرات کے بدلے پاکستان کو کیا قیمت ادا کرنے پڑے گی کوئی بھی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں تمام قومی وتمام صوبائی اسمبلیاں بشمول سینٹ اس پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ان تمام عوامی پلیٹ فارمز سے سوال اٹھایا جاتا کہ میاں صاحب ان ڈالروں کے بدلے آپ نے ذاتی گارنٹی کن شرائط پر دی ہے اور اس انڈر کور ڈیل کے پیچھے کیا مخفی ایجنڈا ہے ؟؟ بین الاقوامی میڈیا چیخ رہا ہے کہ ان ڈالروں کے عیوض سعودی عرب نے امریکی ایما ء پر پاکستان کی شام کے متعلق اپنی خارجہ پالیسی بدلنے اور شام میں برسرے ِ پیکار نامہ نہاد جہادی تنظیموں کو براستہ اردن اسلحہ سپلائی کرنے کے لئے راضی کیا ہے اور کیا طالبان کے ساتھ موجودہ حکومت کی اچانک یو ٹرن پالیسی اسی بیک ڈورڈالر ڈپلومیسی کا پیش خیمہ تو نہیں؟ اس ڈالر ڈپلومسی کے تحت ڈیل فائنل ہونے کے بعد سعودی حکومت نے خوشی سے لبریز ہوکر سند جاری کرتے ہوئے میاں صاحب کو پاکستان میں ’’اپنا آدمی‘‘ اپنا نمائندہ تک قراردے دیا ہے۔
قطع نظر اس کے کے شام میں کون حق پر ہے کون ناحق لیکن اس طرح کی ڈیل پاکستان کے لئے انتہائی نقصان دہ سودا ہے کیونکہ اگر وہ نام نہاد جہادی عنصر جوکہ سعودی عرب اور مغربی قوتوں کا پیدا کردہ ہے کے ایما پرشام کے خلاف برسرے پیکار ہے اس عنصر کو پاکستانی اسلحہ دے کر شام کے خلاف نام نہاد جہاد کروایا جارہا ہے تو اس کے دور رس نتائج پاکستان کے حق میں انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔ پاکستان پر پہلے ہی دہشتگردی کو سپورٹ کرنے کے الزامات لگ چکے ہیں مغربی میڈیا پہلے دن سے پاکستان آرمی اور پاکستان کی انٹیلجنس ایجنسیزپر دہشتگردی کو سپورٹ کرنے کے الزامات شدومد سے لگاتے آرہے ہیں اب اس صورت حال میں پاکستان اگر اسی کسی ڈیل کا حصہ بنتا ہے تو امریکہ اور مغربی قوتوں کو جواز مہیا ہوجائے کا کہ افرادی قوت کے ساتھ ساتھ پاکستان اب جہادی عنصر کواسلحہ بھی سپلائی کر رہاہے اس طرف اس ڈیل سے امریکی پالیسی کے مطابق شام میں خانہ جنگی کے بعد بشرالاسد حکومت کا صفایا ہوگا اور اس صفائی کے بعد پاکستان کا نمبر لگے گا۔ اور پھریہی ویسٹرن میڈیا بعد میں چیخ چیخ کر یہ پروپیگنڈا کرے گا کہ دیکھو دنیا والے ہم نہ کہتے تھے کہ یہ پاکستان اور اس میں رہنے والی قوم دنیا کی ایک نمبر دہشتگرد قوم ہے اب آؤ آؤ ہماری حکومتوں کا ساتھ دو تاکہ ہم اس شیطان پاکستان جو اصل وجہ ہے دہشتگردی کی اس کو صفائے ہستی سے مٹاکر اس ملک کے ٹکرے ٹکرے کرکے دنیا کو امن کا گھوارا بنادیں!!!!
خطاب کے آخر میں ضیغم المشرقی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کی کہ خدارا اب پاکستان کو بخش دیں اور اس میں بسنے والے عوام کو جن کی قربانیوں سے یہ ملک بنا تھا ان پر رحم کریں اور اس طرح کی کسی ڈیل کا حصہ نہ بنے جو کہ صرف اور صرف پاکستان کو تباہی کی طرف لے جائے۔ مارچ کے شرکاء سے تحریک کے باقی قائدین نے بھی خطاب کیا جس میں ناظم اعلیٰ سندھ و بلوچستان عزم حیدر ، متعمد خصوصی حکیم علی نصر عسکری ، حاکم اعلیٰ سندھ ڈاکٹر نور محمد شجراع ، نائب ناظم اعلیٰ سندھ عبدالقیوم دامراہ شامل تھے ان سب نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے قحط زدہ عوام کو حکومت کی طرف سے جلداز جلد ریلیف مہیا کی جائے۔
خاکسارمیڈیا سیل لاڑکانہ
ان پیج فارمیٹ میں پریس ریلیز ڈاؤن لوڈ کریں۔
Read more ...

پریس ریلیز - مورخہ ۱۹ مارچ ۲۰۱۴ء خاکسارشہداء و تھر کے قحط زدہ مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی مارچ اٹک


اٹک( پ ....ر )پورے ملک میں خاکسارتحریک کے زیر اہتمام خاکسارشہدائے 19 مارچ 1940ء کے یوم خاکسار شہدا ءکے موقع پر کانفرنسیں، سیمینارز اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خاکسار رہنما?ں نے 23 مارچ 1940ء سے چار روز قبل 19 مارچ 1940ء کو تحریک آزادی کیلئے لاہور میں انگریز کی مشین گنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے313خاکسار مجاہدوں اور شہیدوں کی قربانیوں اور تحریک پاکستان میں خاکساروں کے بے مثال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں خاکسارتحریک اٹک کے زیر اہتمام خاکسارشہداء و تھر کے قحط زدہ مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ صبح دس بجے خاکسارتحریک کے مرکز شروع ہوکرشہر کی مختلف شاہراوں سے ہوتا ہوا پریس کلب اٹک پر اختتام پزیر ہوا۔ مارچ کی اختتام پر خاکسارتحریک کی قائد ڈاکٹر صبیحہ المشرقی جو کہ مارچ کی قیادت بھی کررہی تھی اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی حالات دن بہ دن سنگین صورتِ اختیار کرتے جارہے ہیں خاص کر سندھ کی موجودہ قحط سالی کی صورت حال انتہائی تشویش ناک بن چکی ہے لاکھوں سندھ واسی نکلِ مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور خاندانوں کے خاندان بھوک، افلاس، فاقہ شکی، بیماریوں اور قحط سالی کا شکار ہورہے ہیں ان کو کوئی پرسان حال نہیں سیاسی جماعتیں اپنی سیاست چمکنے میں لگی ہیں تھر جاجا کر پیکچر سیشنز کروارہی ہیں ہر روز کسی نہ کسی جماعت کا لیڈر اپنی لیڈری چمکانے کی خاطر تھر پہنچ رہا ہے اور اس کے بعد سیاسی بیانوں کی بھر مارہے لیکن حالات جوں کے توں ہیں بھوک، افلاس، فاقہ کشی قحط سالی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی سندھ وسائل سے مالا مال خطہ ہے لیکن ا?ج سندھ واسی بھوک ، بیماری اور قحط سالی سے مر رہے ہیں، اور ان کو سعی معنیٰ میں کوئی پرسان حال نہیں ہمارا یہ مارچ اپنے سندھی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منعقد کیا گیا ہے تاکہ ہم سعی معنیٰ میں ان مظلوموں کی ا?واز کے ساتھ ا?واز ملاکر ان کی ا?واز کو ان ایوانون تک پہنچائیں جو اس ملک میں نیرو کے حواری بن کر اس کے نقش قدم پر چل کر چین کی بانسری بجا بجا کر کہہ رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے سب خیر ہے کے راگ الاپ رہے ہیں اور اعداد و شمار کے گورکھ دھندے میں قوم کو پھنساکر پوری پاکستانی قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں اور اندر ہی اندر ملک کو کھوکھلا کرنے میں دن رات لگے ہیں۔ ملک کی بقا اور سالمیت کے سودے چند ڈالروں کے عیوض کررہے ہیں ملک دن بہ دن کمزور اور یہ اقتدار کا بھوکا طبقہ دن بہ دن طاقتور اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہاہے۔
قائد تحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی مزیداپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے دنوں ڈیڑھ ارب ڈالر کی خطیر رقم میاں نواز شریف کی ذاتی گارنٹی پر پاکستان ڈویلپمنٹ (ترقیاتی) فنڈ کے اکاؤنٹ میں کیونکر منتقل ہونے جارہی ہے اصل حقائق عوام سے کیوں پوشیدہ رکھے جارہے ہیں؟ اس سعودی امداد کے پیچھے کیا ایجنڈا کارفرما ہے اچانک اتنی بڑی نوازش آخر کس لئے؟ یہ وہ سوال ہے جس پر حکومت ِوقت چپ ہے اور صرف ڈالر کے نیچے ا?نے پر ایک دوسرے کو مبارک بادیں دے کر پاکستانیوں کا ڈالر کے بجائے روپے خریدنے کے مشورے دیئے جارہے ہیں اور اعداد شمار سے ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اب معاشی طور پر اپنے پیروں پر کھڑا ہوتا جارہا ہے لیکن اس ڈیڑھ ارب ڈالر جوکہ اصل میں حصہ ہے تین ارب ڈالر کی خیرات کا تو اس خیرات کے بدلے پاکستان کو کیا قیمت ادا کرنے پڑے گی کوئی بھی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں تمام قومی وتمام صوبائی اسمبلیاں بشمول سینٹ اس پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ان تمام عوامی پلیٹ فارمز سے سوال اٹھایا جاتا کہ میاں صاحب ان ڈالروں کے بدلے آپ نے ذاتی گارنٹی کن شرائط پر دی ہے اور اس انڈر کور ڈیل کے پیچھے کیا مخفی ایجنڈا ہے ؟؟ بین الاقوامی میڈیا چیخ رہا ہے کہ ان ڈالروں کے عیوض سعودی عرب نے امریکی ایما پر پاکستان کی شام کے متعلق اپنی خارجہ پالیسی بدلنے اور شام میں برسرے ِ پیکار نام نہاد جہادی تنظیموں کو براستہ اردن اسلحہ سپلائی کرنے کے لئے راضی کیا ہے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت ڈیل فائنل ہونے کے بعد سعودی حکومت نے خوشی سے لبریز ہوکر سند جاری کرتے ہوئے میاں صاحب کو پاکستان میں اپنا نمائندہ تک قراردے دیا ہے۔
قطع نظر اس کے کے شام میں کون حق پر ہے کون ناحق لیکن اس طرح کی ڈیل پاکستان کے لئے انتہائی نقصان دہ سودا ہے کیونکہ اگر وہ نام نہاد جہادی عنصر جوکہ سعودی عرب اور مغربی قوتوں کا پیدا کردہ ہے کے ایما شام کے خلاف برسرے پیکار ہے اس عنصر کو پاکستانی اسلحہ دے کر شام کے خلاف نام نہاد جہاد کروایا جارہا ہے تو اس کے دور رس نتائج پاکستان کے حق میں انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے پاکستان پر پہلے ہی دہشتگردی کو سپورٹ کرنے کے الزامات لگ چکے ہیں مغربی میڈیا پہلے دن سے پاکستان ا?رمی اور پاکستان کی انٹیلجنس ایجنسیزپر دہشتگردی کو سپورٹ کرنے کے الزامات شدومد سے لگاتے آرہے ہیں اب اس صورت حال میں پاکستان اگر اسی کسی ڈیل کا حصہ بنتا ہے تو امریکہ اور مغربی قوتوں کو جواز مہیا ہوجائے کا کہ افرادی قوت کے ساتھ ساتھ پاکستان اب جہادی عنصر کواسلحہ بھی سپلائی کر رہاہے اس طرف اس ڈیل سے امریکی پالیسی کے مطابق شام میں خانہ جنگی کے بعد بشرالاسد حکومت ک کا صفایا ہوگا اور اس صفائی کے بعد پاکستان کا نمبر لگے گا۔ اور پھریہی ویسٹرن میڈیا بعد میں چیخ چیخ کر یہ پروپیگنڈا کرے گا کہ دیکھو دنیا والے ہم نہ کہتے تھے کہ یہ پاکستان اور اس میں رہنے والی قوم دنیا کی ایک نمبر دہشتگرد قوم ہے اب آؤ آؤ ہماری حکومتوں کا ساتھ دو تاکہ ہم اس شیطان پاکستان جو اصل وجہ ہے دہشتگردی کی اس کو صفائے ہستی سے مٹاکر اس ملک کے ٹکرے ٹکرے کرکے دنیا کو امن کا گھوارا بنادیں۔
خطاب کے ا?خر میں قائد تحریک نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کی کہ خدارا اب پاکستان کو بخش دیں اور اس میں بسنے والے عوام کو جن کی قربانیوں سے یہ ملک بنا تھا ان پر رحم کریں اور اس طرح کسی ڈیل کا حصہ نہ بنیں جو کہ صرف اور صرف پاکستان کو تباہی کی طرف لے جائے۔ مارچ کے شرکاء سے تحریک کے باقی قائدین نے بھی خطاب کیا جس میں نائب قائد تحریک نثار احمد خان ، ناظم ڈویڑن راولپنڈی سعید ڈار، خاکسارنثار حویلیاں، خاکساررہنما شیخ سخاوت علی خان شامل تھے ان سب نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے قحط زدہ عوام کو حکومت کی طرف سے جلداز جلد ریلیف مہیا کیا جائے۔ 

خاکسارمیڈیا سیل
ان پیج فارمیٹ میں پریس ریلیز ڈاؤن لوڈ کریں۔
Read more ...

Friday, January 10, 2014

پریس ریلیز - مورخہ ۱۰ جنوری ۲۰۱۴ء استحکام پاکستان مارچ لاڑکانہ

لاڑکانہ(پ۔۔۔۔ر) آج مقدس مادر وطن کی تقسیم کی باتیں کھلے عام جلسوں میں کرنا پھر ان بیانات پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے سیاسی اکھاڑوں میں بیٹھ کر پر بحث مباحثے کرانا ملک کی سالمیت پر انگلیاں اٹھانا اور ملکی مفادات کو بلاطاق رکھ کر اپنے اقتدار اور پارٹی مفادات کے تحفظ میں ملک توڑنے کی باتیں کرنا پاکستان کے ان سیاہ کار لیڈروں کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے انیس کروڑ عوام ملک کے سالمیت کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال سے دو چارہوچکے ہیں پاک سر زمین پہلے ہی یہود و ہنود کے سازشوں کا گھڑ بن چکی ہے بد امنی، لوٹ کھسوٹ، مہنگائی، اقرباپروری، من مانی، چوری بازاری، ذخیرہ اندوزی، سودی خوری، فحاشی، چوری، ڈکیتی اور دہشتگردی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ملک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے مالیاتی دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بن کر اربوں ڈالر کا مقروض بن چکاہے۔ ملکی معیشت اندرونی اور بیرونی قرضاجات اور توانی کے بحران کی وجہ سے آخری سانسیں لے رہی ہے، حکومت ملکی معاملات کو چلانے کے لئے دھڑا دھڑ نوٹ چھاپ چھاپ اپنا کام چلا رہی ہے اور بیرونی آقاؤں کے دیئے گئے ڈکٹیشنوں پر چل چل کر اپنے ذاتی مفادات کے تحفط کی خاطر اپنی اپنی پارٹی کے اقتدار کو طول دینے میں لگیں ہیں ملکی اور قومی مفادات کو بالاطاق رکھ کر صرف اور صرف یہ پارٹیاں اور ان کے نام نہاد سیاہ کار لیڈر پاکستان کے اقتدار کی رسہ کشی میں مگن ہیں اور صرف پاکستان پر اپنی اور اپنی پارٹی کی حکمرانی کی باریاں لگانے میں ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی تگودو میں ۲۴ گھنٹے مصروف عمل ہیں یہ نہ عاقبت اندیش گروہ جو کہ سیاسی ، مذہبی اور آمرانہ روپ دھارے اقتدار کی جنگ میں ملک کو مسلسل غیر محفوظ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں کروڑوں پاکستانیوں کو تباہی و بربادی کی طرف دھکیلتے چلے جار ہے ہیں ان کے سائے میں بننے والی محکوم حکومتیں اپنی رٹ کھو چکی ہیں اسی لئے ہر گروہ ہر پارٹی بلکہ ہر طاقتور شخص اپنی اپنی رٹ مضبوط کرنے میں لگا ہے ان خیالات کا اظہار قائد خاکسارتحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے خاکسارتحریک کے محرک ِ ثانی حمید الدین المشرقی کی چوتھی برسی موقع پر ان کے استحکام پاکستان مشن کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا ارادہ کرتے ہوئے خاکسار تحریک لاڑکانہ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان مارچ کے شرکاء سے ٹیلفوک خطاب کرتے ہوئے کہے۔
خاکسار خاتون رہنما نے مزید کہا کہ پچھلی صدی کے اوائل میں پاکستان ایک خواب تھا ایک ولولہ انگیز نعرہ تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ یہ نعرہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم لگایا گیا اس نعرے پر مسلمان قوم ہندوستان کے تول وعرض سے نکل کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے اور اس نعرے کے ساتھ ساتھ ایک نعرہ اورلگا کہ مسلم ہے تو مسلم لیگ میں آ اور انہی نعروں کو بنیاد بناکر دو قومی نظریہ پیش کرکے پاکستان بنایا گیا اور جب اس ملک کی بنیاد رکھی گئی تو یہ عہد کیا گیا کہ اس ملک کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے جب یہ ملک بنا تو اس ملک کی فوج کے پہلے دو کمانڈر انچیف General Sir Frank Messervy اور General Sir Douglas Gracey دونوں انگریز دونوں عیسائی، پاکستان کی پاک فضائیہ کے پہلے چار کمانڈر انچیف چاروں انگریز، پاکستان کا پہلا وزیر قانون Jogendra Nath Mandal ایک ہندو، پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ Muhammad Zafarullah Khan ایک قادیانی، پاکستان کے چار صوبوں کے تین گورنر انگریز Sir Frederick Bourne گورنر مشرقی بنگال، Sir Francis Mudie گورنر مغربی پنجاب، Sir George Cunningham گورنر صوبہ سرحد، ان حالات میں پاکستان کن ہاتھوں میں رہا کتنا اسلام کا قلعہ بن سکا سب پر عیاں ہے اس بات سے قطع نظر ایک سال بعد بانی پاکستان کی رحلت کے بعد انہی کے نظریہ کو لیکر چلنے والے بقایا سیاہ لیڈروں نے اس ملک کو انگریز کی غلامی سے نکال کر امریکہ بہادر کی غلامی میں دے دیا۔ اور یہ کام اُن سیاہ کار لیڈروں نے کیا جن کے بارے میں بانی پاکستان نے بستر مرگ پر کہا کہ میری جیب کے سارے سکے کھوٹے تھے(حوالہ: ٹائم میگیزین شمارہ ۲۳ دسمبر ۱۹۹۷ء)۔ قائد تحریک نے مزید یہ کہا کہ بحثیت قوم ہمارا حافظہ اتنا کمزور ہے کہ ہمیں یاد ہی نہیں رہا کہ 1947 میں کیا قیامت صغرٰی برپا ہوئی برصغیر میں ایک کروڑ انسان متاثر ہوئے دس لاکھ مسلمانوں کا قتل ِ عام ہوا ہزاروں عصمتیں لٹ گئیں بچے سنگینیوں پر اچھالے گئے اربوں روپے کی ملکیتیں تباہ ہویں مہاجرین کا لہو لہان سیلاب رواں ہوا، ا مسلمان ریاستیں اپنا وجود کھو بیٹھیں جو مسلمان کبھی ہندوستان کے حاکم تھے ان کی برہنہ لاشیں اور لٹی عصمتیں عبرت کدہ بن گئیں مسلمان قوم کی اجتماعی قوت تقسیم ہوگئی کروڑوں مسلمان ہندو کی ابدی غلامی میں چلے گئے جو باقی آدھے بچ گئے وہ انگریز کی غلامی سے نکل کر امریکہ بہادر کی دائمی غلامی میں دھکیل دئیے گئے اور پاکستان ایک کمزور یاست کی شکل میں دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا اور وہ جناح کا پاکستان جو دو قومی نظریہ کی وجہ وجود میں آیا جس نے اسلام کا قلعہ بننا تھا علامہ المشرقیؒ کی ۱۹۵۶ء کی پیشنگوئی کے عین مطابق ا ن سیاہ کا لیڈروں کی سیاہ کاریوں کی وجہ سے ۱۹۷۱ء میں دولخت ہوا۔ آج پھر ملک کو ٹکرے ٹکرے کرنے کی باتیں ان ہی سیاہ لیڈروں کی زبانوں سے ادا ہورہی ہیں او یہ ہی عنص ملک کو جان بوجھ کر کمزور کے درپے ہے۔ خاکسارتحریک کی بنیاد علامہ عنایت اللہ خان المشرقیؒ نے ان ہی سیاہ کارلیڈروں کی سیاہ کاریوں دیکھ کر رکھی تھی خاکسارتحریک انگریز کے دور سے لیکر آج تک اسی عنصر کی سیاہ کاریوں سے نبرد آزما ہے اور ان ہی کی سازشوں کی وجہ سے پورے ہندوستان میں خلاف قانوں قرار پائی لیکن یہ پابندیاں خاکسارتحریک کو اس کی منزل غلبہ اسلام کی راہ سے ہٹا نہیں سکتیں ۔ آج بھی خاکسارتحریک ان سیاہ کار سیاسی اور مذہبی لیڈروں کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور یہ بات پریس اور الیکڑانک میڈیا سے باور کرانا چاہتی ہے کہ جب تک سرزمین پاکستان میں ایک بھی خاکسارموجود ہے اس ملک کو کوئی اپنے مظوم ارادوں کی تکمیل کی خاطر توڑ یا مزید تقسیم نہیں کرسکتا۔
خاکسار تحریک سمجھتی ہے کہ غیر ملکی آقائوں کے غلام یہ سیاہ کار لیڈر ا پنے آقائوں کے رومن فارمولے Divide & Rule کی تکمیل میں لگے ہیں اب حالات کا تقاضہ یہ ہے کہ 19 کروڑ پاکستانیوں کو اس سرزمین پاکستان کی حفاظت ، اپنی نسلوں کی بقاء اور اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹوں کی چادر اور چار دیواری کے تحفظ کی خاطر عسکری بنیادوں پرعلامہ عنایت اللہ خان المشرقیؒ کی پیش کردہ اصلاح نفس کے فارمولے کے تحت محلوں کی سطح پر صف آراء ہوکرایک عظیم انقلاب کی راہیں استوار کرنے پڑی گی تاکہ ان سیاہ کار سیاسی اور مذہبی پیشواؤں جنہوں نے ملک کو پچھلے ۶۷ سالوں سے یرغمال بنارکھا ہے جان چھڑا ایک فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ کر دائمی امن کے ساتھ سکھ اور چین کی زندگی گزار سکیں۔ اس مارچ کے شرکاء سے ، عزم حیدر ناظم اعلیٰ سندھ ، عبدالقیوم دہمراہ، نظیر حسین سیال اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
خاکسارمیڈیا سیل 
ان پیج فارمیٹ میں پریس ریلیز ڈاؤن لوڈ کریں۔
Read more ...

پریس ریلیز - مورخہ ۱۰ جنوری ۲۰۱۴ء استحکام پاکستان مارچ لاہور


لاہور(پ۔۔۔۔ر) آج مقدس مادر وطن کی تقسیم کی باتیں کھلے عام جلسوں میں کرنا پھر ان بیانات پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے سیاسی اکھاڑوں میں بیٹھ کر پر بحث مباحثے کرانا ملک کی سالمیت پر انگلیاں اٹھانا اور ملکی مفادات کو بلاطاق رکھ کر اپنے اقتدار اور پارٹی مفادات کے تحفظ میں ملک توڑنے کی باتیں کرنا پاکستان کے ان سیاہ کار لیڈروں کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے انیس کروڑ عوام ملک کے سالمیت کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال سے دو چارہوچکے ہیں پاک سر زمین پہلے ہی یہود و ہنود کے سازشوں کا گھڑ بن چکی ہے بد امنی، لوٹ کھسوٹ، مہنگائی، اقرباپروری، من مانی، چوری بازاری، ذخیرہ اندوزی، سودی خوری، فحاشی، چوری، ڈکیتی اور دہشتگردی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ملک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے مالیاتی دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بن کر اربوں ڈالر کا مقروض بن چکاہے۔ ملکی معیشت اندرونی اور بیرونی قرضاجات اور توانی کے بحران کی وجہ سے آخری سانسیں لے رہی ہے، حکومت ملکی معاملات کو چلانے کے لئے دھڑا دھڑ نوٹ چھاپ چھاپ اپنا کام چلا رہی ہے اور بیرونی آقاؤں کے دیئے گئے ڈکٹیشنوں پر چل چل کر اپنے ذاتی مفادات کے تحفط کی خاطر اپنی اپنی پارٹی کے اقتدار کو طول دینے میں لگیں ہیں ملکی اور قومی مفادات کو بالاطاق رکھ کر صرف اور صرف یہ پارٹیاں اور ان کے نام نہاد سیاہ کار لیڈر پاکستان کے اقتدار کی رسہ کشی میں مگن ہیں اور صرف پاکستان پر اپنی اور اپنی پارٹی کی حکمرانی کی باریاں لگانے میں ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی تگودو میں ۲۴ گھنٹے مصروف عمل ہیں یہ نہ عاقبت اندیش گروہ جو کہ سیاسی ، مذہبی اور آمرانہ روپ دھارے اقتدار کی جنگ میں ملک کو مسلسل غیر محفوظ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں کروڑوں پاکستانیوں کو تباہی و بربادی کی طرف دھکیلتے چلے جار ہے ہیں ان کے سائے میں بننے والی محکوم حکومتیں اپنی رٹ کھو چکی ہیں اسی لئے ہر گروہ ہر پارٹی بلکہ ہر طاقتور شخص اپنی اپنی رٹ مضبوط کرنے میں لگا ہے ان خیالات کا اظہار قائد خاکسارتحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے خاکسارتحریک کے محرک ِ ثانی حمید الدین المشرقی کی چوتھی برسی موقع پر ان کے استحکام پاکستان مشن کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا ارادہ کرتے ہوئے خاکسار تحریک لاڑکانہ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان مارچ کے شرکاء سے ٹیلفوک خطاب کرتے ہوئے کہے۔
خاکسار خاتون رہنما نے مزید کہا کہ پچھلی صدی کے اوائل میں پاکستان ایک خواب تھا ایک ولولہ انگیز نعرہ تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ یہ نعرہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم لگایا گیا اس نعرے پر مسلمان قوم ہندوستان کے تول وعرض سے نکل کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے اور اس نعرے کے ساتھ ساتھ ایک نعرہ اورلگا کہ مسلم ہے تو مسلم لیگ میں آ اور انہی نعروں کو بنیاد بناکر دو قومی نظریہ پیش کرکے پاکستان بنایا گیا اور جب اس ملک کی بنیاد رکھی گئی تو یہ عہد کیا گیا کہ اس ملک کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے جب یہ ملک بنا تو اس ملک کی فوج کے پہلے دو کمانڈر انچیف General Sir Frank Messervy اور General Sir Douglas Gracey دونوں انگریز دونوں عیسائی، پاکستان کی پاک فضائیہ کے پہلے چار کمانڈر انچیف چاروں انگریز، پاکستان کا پہلا وزیر قانون Jogendra Nath Mandal ایک ہندو، پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ Muhammad Zafarullah Khan ایک قادیانی، پاکستان کے چار صوبوں کے تین گورنر انگریز Sir Frederick Bourne گورنر مشرقی بنگال، Sir Francis Mudie گورنر مغربی پنجاب، Sir George Cunningham گورنر صوبہ سرحد، ان حالات میں پاکستان کن ہاتھوں میں رہا کتنا اسلام کا قلعہ بن سکا سب پر عیاں ہے اس بات سے قطع نظر ایک سال بعد بانی پاکستان کی رحلت کے بعد انہی کے نظریہ کو لیکر چلنے والے بقایا سیاہ لیڈروں نے اس ملک کو انگریز کی غلامی سے نکال کر امریکہ بہادر کی غلامی میں دے دیا۔ اور یہ کام اُن سیاہ کار لیڈروں نے کیا جن کے بارے میں بانی پاکستان نے بستر مرگ پر کہا کہ میری جیب کے سارے سکے کھوٹے تھے(حوالہ: ٹائم میگیزین شمارہ ۲۳ دسمبر ۱۹۹۷ء)۔ قائد تحریک نے مزید یہ کہا کہ بحثیت قوم ہمارا حافظہ اتنا کمزور ہے کہ ہمیں یاد ہی نہیں رہا کہ 1947 میں کیا قیامت صغرٰی برپا ہوئی برصغیر میں ایک کروڑ انسان متاثر ہوئے دس لاکھ مسلمانوں کا قتل ِ عام ہوا ہزاروں عصمتیں لٹ گئیں بچے سنگینیوں پر اچھالے گئے اربوں روپے کی ملکیتیں تباہ ہویں مہاجرین کا لہو لہان سیلاب رواں ہوا، ا مسلمان ریاستیں اپنا وجود کھو بیٹھیں جو مسلمان کبھی ہندوستان کے حاکم تھے ان کی برہنہ لاشیں اور لٹی عصمتیں عبرت کدہ بن گئیں مسلمان قوم کی اجتماعی قوت تقسیم ہوگئی کروڑوں مسلمان ہندو کی ابدی غلامی میں چلے گئے جو باقی آدھے بچ گئے وہ انگریز کی غلامی سے نکل کر امریکہ بہادر کی  دائمی غلامی میں دھکیل دئیے گئے اور پاکستان ایک کمزور یاست کی شکل میں دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا اور وہ جناح کا پاکستان جو دو قومی نظریہ کی وجہ وجود میں آیا جس نے اسلام کا قلعہ بننا تھا علامہ المشرقیؒ کی ۱۹۵۶ء کی پیشنگوئی کے عین مطابق ا ن سیاہ کا لیڈروں کی سیاہ کاریوں کی وجہ سے ۱۹۷۱ء میں دولخت ہوا۔ آج پھر ملک کو ٹکرے ٹکرے کرنے کی باتیں ان ہی سیاہ لیڈروں کی زبانوں سے ادا ہورہی ہیں او یہ ہی عنص ملک کو جان بوجھ کر کمزور کے درپے ہے۔ خاکسارتحریک کی بنیاد علامہ عنایت اللہ خان المشرقیؒ نے ان ہی سیاہ کارلیڈروں کی سیاہ کاریوں دیکھ کر رکھی تھی خاکسارتحریک انگریز کے دور سے لیکر آج تک اسی عنصر کی سیاہ کاریوں سے نبرد آزما ہے اور ان ہی کی سازشوں کی وجہ سے پورے ہندوستان میں خلاف قانوں قرار پائی لیکن یہ پابندیاں خاکسارتحریک کو اس کی منزل غلبہ اسلام کی راہ سے ہٹا نہیں سکتیں ۔ آج بھی خاکسارتحریک ان سیاہ کار سیاسی اور مذہبی لیڈروں کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور یہ بات پریس اور الیکڑانک میڈیا سے باور کرانا چاہتی ہے کہ جب تک سرزمین پاکستان میں ایک بھی خاکسارموجود ہے اس ملک کو کوئی اپنے مظوم ارادوں کی تکمیل کی خاطر توڑ یا مزید تقسیم نہیں کرسکتا۔
خاکسار تحریک سمجھتی ہے کہ غیر ملکی آقائوں کے غلام یہ سیاہ کار لیڈر ا پنے آقائوں کے رومن فارمولے Divide & Rule کی تکمیل میں لگے ہیں اب حالات کا تقاضہ یہ ہے کہ 19 کروڑ پاکستانیوں کو اس سرزمین پاکستان کی حفاظت ، اپنی نسلوں کی بقاء اور اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹوں کی چادر اور چار دیواری کے تحفظ کی خاطر عسکری بنیادوں پرعلامہ عنایت اللہ خان المشرقیؒ کی پیش کردہ اصلاح نفس کے فارمولے کے تحت محلوں کی سطح پر صف آراء ہوکرایک عظیم انقلاب کی راہیں استوار کرنے پڑی گی تاکہ ان سیاہ کار سیاسی اور مذہبی پیشواؤں جنہوں نے ملک کو پچھلے ۶۷ سالوں سے یرغمال بنارکھا ہے جان چھڑا ایک فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ کر دائمی امن کے ساتھ سکھ اور چین کی زندگی گزار سکیں۔
اس مارچ کے شرکاء سے مبارک خان افغانی، عبدالستار اختر آبادی، شمس العارفین، یونس بھٹی، محمد صادق جٹ،غلام مصطفی جٹ، حافظ عبدالخالق، شیخ محمد اشرف اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
پریس کلب کے سامنے خاکساروں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کی اور ملک کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کرتے ہوئے استحکام پاکستان مارچ پریس کلب سے مرکز اعلیٰ خاکسار تحریک اچھرہ کی طرف روانہ ہوئے۔
خاکسارمیڈیا سیل 
ان پیج فارمیٹ میں پریس ریلیز ڈاؤن لوڈ کریں۔
Read more ...
Designed By Blogger Templates