Latest Posts

Media Section

Photo Gallery

Literature

Pamphlets

Wednesday, May 28, 2014

پریس ریلیز - مورخہ ۲۸ مئی ۲۰۱۴ء یومِ تکبیر یکجہتی مظاہرہ لاہور

لاہور(پ....ر) آج کا دن ہماری دفاعی تاریخ کا اہم سنگ ِ میل ہے۔نہ صرف جنوبی ایشاء ،بلکہ امن ِ عالم کیلئے ضروری تھا کہ بھارت کے جنگی جنون کے مقابلے میں پاکستان بھی ایٹمی قوت بن کے ابھرتا۔ آج اگر ہم اپنا وجود قائم رکھے ہوئے ہیں تو اس  دن کے جرائتمندانہ فیصلے کی وجہ سے۔ بیرونی آقائوں کی پھیلائی ہوئی نفرتون نے اس خطے کے امن و امان کو تہہ و بالاکردیا۔ آج دونون ممالک کے عوام معاشی بدحالی کے بد ترین شکار ہیں۔ بنیادی انسانی اور شہری حقوق سے قطعی محروم ہیں۔ دو وقت کی روٹی کیلئے سرگرداں ہیں۔ لیکن صیہونی تاجروں کی دفاعی صنعتوں کی پیدوار کیلئے تیسری دنیا کے اور ممالک کی طر

ح انکے مستقل خریدار ہیں ۔ ہم اپنے اپنے وجود کی بقاء کیلئے عوام کا پیٹ کاٹ کربھی دفاعی ضروریات پوری کرنے پر مجبور کر دیئے گئے ہیں۔ ۱۹۴۷ء سے لیکر ابتک ہم باوجود غیرمستحکم معیشت کاشکار ہوتے ہوئے، اپنے دفاعی اخراجات میں کمی کے کسی صورت متمحل نہیں ہوسکتے۔ قائدِخاکسار تحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاکسار تحریک دل کی گھرائیوں سے محسن ِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور اپنے تمام ایٹمی سائنسدانوں اور انکی تمام ٹیم کے افراد کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے دن رات محنت کرکے وطن ِ عزیز کو ناقابل ِ تسخیربنادیا۔اورپاکستان کو ناقابلِ شکست ہونے کی عظیم پہچان دی۔اور ابتک ان ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام باوجودمخدوش حالاتِ زندگی کے اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔جبکہ ملک کی سیاسی قوتیں یہ کریڈٹ بھی پورے کاپورا اپنے اپنے کھاتے میں ڈالتی رہی ہیں۔یہ ۵فیصد الیٹ کلاس سے تعلق رکھنے والے ہمارے رہنمااپنے اخراجات میں کمی کریں اور ملکی مالی مسائل کو پیش ِ نظر رکھتے ہوئے مسائل کا شکار ۹۵ فیصد عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا سامان مہیا کریں۔ خود نواع واقسام کے طعام کھانا بند کریں۔ سادگی اپنائیں تاکہ عوام کیلئے بھی بچوں سمیت تن ڈھانپے کی گنجائش نکل سکے۔ اگر پاکستان میں مارشلائوں کو کوسنے دینا جمہوری ناخدائوں کا وطیرہ ہے توسوال یہ اٹھتا ہے کہ جمہوری ادوار کیا واقعی عوامی ادواررہے ؟ پاکستانی عوام کے ساتھ ظالمانہ مذاق ہے۔اس طرز ِ حکومت میں ۵ فیصد امراء ہمیشہ باریاں لگاتے رہے ہیں۔انکے ذاتی اثاثے لامحدود ہوتے جارہے ہیں اور ۹۵ فیصد عوام کا ہر پیدا ہونے والا معصوم بچہ ایک لاکھ روپے کا مقروض پیدا ہورہا ہے۔انکی نسلیں محفوظ ہیں،بلکہ ہماری آئندہ نسلوں پر حکمرانی کیلئے تیار کی جارہی ہے۔ ہم بھٹہ مزدوریا پھر کولہو کے بیل کی طرح مشکتی ہیں اور آئندہ بھی یہی مقدر رہے گا اگر ہم اپنا مقدر بدلنے کیلئے آج نہ اٹھے تو ہمارا کل آج سے بھی بدتر غلامی کا دور ہوگا۔
انہوں مزید کہا کہ اسوقت پاکستان اندرونی اور بیرونی دشمنون میں گھرا ہوا ہے ان پاکستان دشمن قوتوں کو اگر خوف ہے توہمارے دفاعی اداروں سے ہے۔ اس وقت جو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہیں ملکی دفاع کیلئے سیسا پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ،گذشتہ دنوں پوری قوم نے باوجود انتہائی مخدوش اور غیر یقینی حالات میں بھی تمام اقوام ِ عالم کو یہ پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں اور نہ ہی دوست ودشمن کی پہچان کھوئی ہے۔ برملا پوری قوم اپنی دفاعی لائین کے
پس ِ پشت کھڑی ہے ہم کروڑوں اہل ِ وطن انکے مشکور ہیں۔ ہم خاکساروں کی تاریخ آزادی کیلئے جانی و مالی قربانیوں سے آراستہ ہے۔ آج یوم ِ ِ تکبیر کے موقعے پر ہم خاکسار پاکستان کے گلی کوچوں میں دفاع ِ پاکستان کی خاطرایک دفعہ پھر جانوں کے نظرانے پیش کرنے سے دریغ نہ کرنے کا عھد کررہے ہیں اور خاکسارتحریک پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ قوم کو ازسر نو امحلہ ور نظام کے تحت عسکری اور خدمت خلق کی بنیاد پر سرکاری سطح پر منظم کرکے تیار کیا جائے تاکہ وطن ِ عزیزکے خلاف ہر سازش کا مقابلہ بطورمتحدو منظم قوم کے کیا جاسکے۔ اس موقعے پرخاکسار بڑی تعداد میں موجود تھے۔خاکسارضیغم المشرقی (ڈپٹی سیکریٹری جنرل )، خاکسار یونس بھٹی، خاکسار مصطفی جٹ، خاکسار صادق جٹ، خاکسار شوکت جٹ، خاکسار جیند شوکت، خاکسار نائلہ جٹ، خاکسار عبدالرحمان سلیمی ، اور خاکسار حکیم ماجد نے بھی خطاب کیا۔ اور اپنے دفاعی ادروں کو عسکری سلامی پیش کی گئی۔
خاکسار میڈیا سیل۔
ان پیج فارمیٹ میں پریس ریلیز ڈاؤن لوڈ کریں۔

No comments:

Post a Comment

Designed By Blogger Templates