لاہور: مورخہ 28 جون 2014ء بروز ھفتہ ضیغم المشرقی (ڈپٹی سیکریٹری جنرل خاکسارتحریک) کی صدارت میں ایک کارنر مینٹگ منعقد کی گئی جس کو آرگنائز کیا تھا خاکسار محمد احسن نے اس میٹنگ میں ضیغم المشرقی نے ملکی اور بین الاقوامی حالات، خاکسارتحریک کی تاریخ، خاکسار تحریک کی انگریز کے خلاف منظم، متحد سیاسی اور عسکری جدوجہد اور موجودہ ملکی حالات میں ازسرنو خاکسارتحریک کی ضرورت اور خاکسارتحریک کے محلہ وار نظام کی افادیت پر ایک پُرمغز گفتگو کی اور پاکستان کی نوجوان نسل کو خاکسارتحریک کے محلہ وار کے تحت کھڑی ہونے والی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی اور تقریب کے دیگر مقررین خاکسار خالد اقبال خالد، خاکسار جنید شوکت، خاکسار مصطفیٰ جٹ، خاکسارسلیمان عابد، خاکسار عبدالرحمان سلیمی نے بھی خطاب کیا۔
No comments:
Post a Comment