Latest Posts

Media Section

Photo Gallery

Literature

Pamphlets

Friday, October 4, 2013

علامہ المشرقیؒ سوانح عمری از محرک ثانی حمید الدین المشرقیؒ

زندہ ہے مشرقی تو زندہ ہے۔۔۔۔۔!۔

علامہ المشرقی کی تعلیمی سیا سی فکری اور عملی زند گی

محترم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!۔
اسلام و علیکم،۔
آج آپ کی خدمت میں علامہ عنایت اللہ خان المشرقؒی کی سوانح عمری بہ عنوان | زندہ ہے مشرقی تو زندہ ہے!| پیش کی جارہی ہے ۔ اس مختصر لیکن جامع سوانح عمری کو محرک ِ ثانی حمید الد ین المشرقی ؒ نے مرتب کیا تھا یہ سوانح عمری پمفلٹ کی صورت میں چھپنی تھی لیکن کن وجوہات کی بنا پر نہ چھپ سکی۔ آج یہ سوانح عمری محرکِ ثانی کی ان تھک محنت کے نظریہ  کو سامنے رکھ کر خاکسارتحریک کی آفیشل ویب سائٹ پرپبلش کی جارہی ہے۔ یہ محرک ثانی حمید الدین المشرقی کی ایک بہت ہی خوبصورت کاوش ہے اس سوانح عمری کو آپ علامہ عنایت اللہ خان المشرقی کی’’کرنولوگی‘‘  بھی کہہ سکتے ہیں  محرک ِ ثانی  نے علامہ المشرقی کی پیدائش سے لیکر ان کی وفات تک ہر واقعے اور ہر بات ہر واقعہ کا احاطہ بڑے نپے تلے اور جامعہ الفاظ میں کیا  ہے۔
محرک ثانی حمید الدین المشرقی آج ہمارے درمیان نہیں لیکن دلی اور روحانی طور پر کبھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ وہ ہمارے درمیان موجود نہیں آج بھی وہ اپنی تحریروں اپنی ان تھک ۲۵ سالہ جدوجہد جو کہ ایک ادنی ٰ خاکسار  سے لیکر قائد تحریک کی صورت میں ہے ہمارے درمیان زندہ جاوید ہیں۔ ان کا دور خاکسار تحریک کو پھر سے پاکستان میں زندہ کرنے کے حوالے سے سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ تاریخ ان کی ایک ایک دن کی ان تھک محنت جوان مردی ہوش مندی کو کبھی نہیں جھٹلا سکتی۔
نیچے  لنک پر کلک کر کے سوانح عمری ڈاؤن لوڈ کرکے مطالعہ کریں۔
مرکز اعلی ٰخاکسارتحریک
اچھرہ – لاہور
Share

No comments:

Post a Comment

Designed By Blogger Templates