Latest Posts

Media Section

Photo Gallery

Literature

Pamphlets

Thursday, October 24, 2013

بیادِ حمید الدین احمد المشرقی ؒ

بیادِ حمید الدین احمد المشرقی ؒ (مرحوم)
خاکسار انقلابی شاعر خالد اقبال خالد کامنظوم ھدیہءتحسین

باطل کے بالمقابل عُریاں کِٹار تھا۔
اللہ کے خاکساروں کاجَرّی سالار تھا۔

تحریک ِخاکسار کا ثانی مُحرِّک ایسا۔
مِلّی تَمازتُوں کا جو آئینہ دار تھا۔

اُس کی اٹل طبع سے کہ خائف تھے رُوسیاہ۔
قائد حمید الدین بہت وضع دار تھا۔

تھا عِجز و اِحتشام کا ایک ایسا اِمتزاج۔
جوانکساری میں بھی کیا پُر وقار تھا۔

اُس میں شگاف ڈال نہ پائے سِتم شِعار۔
مظلوم کے دِفاع کو جو پُختہ حِصار تھا۔

دستِ ہُنرکے آبرُو مندا نہ ” اَجر“ کو ۔
وہ” نظامِ اِستعمار“سے َبرسَرپَیکار تھا۔

وہ اعتماد ِ خلق کا ”درویش خُو“ امیں۔
سالُوسوں کے نگر میںبھی سالِک  شِعارتھا۔

اَحرار کی حرارت اُس کے لہُومیں تھی۔
سوداگران ِقوم سے بالکل بیزار تھا۔

تھا اُس قرونِ اُولیٰ کی اسلامی ڈگر پر۔
ہرسِمت سے زمانہ جہاں سنگ بار تھا۔

چھوڑا نہ اُس نے کو ئی بھی قرضِ قیادتی۔
وہ ”سَوا“ اتار کر ہے گیا جو ادھار تھا۔

اُس کے جنازے پہ تھی جہاں خلق سوگوار۔
خود آسمان بھی تو وہاں اشکبارتھا۔

رخصت کے وقت دیکھا اُس راہی ِعدم کا۔
مانند ِ گُل تروتر خالد ”عِذار“ تھا۔


No comments:

Post a Comment

Designed By Blogger Templates