Latest Posts

Media Section

Photo Gallery

Literature

Pamphlets

Tuesday, March 18, 2014

ادارہ علیہّ اور قائد تحریک کے مقام کی تعریف از بانی تحریک علامہ المشرقیؒ

بانیِ تحریک حضرت علامہ عنایت اللہ خان المشرقی ؒ ادارہ علیہّ اور قائد تحریک کی تعریف قولِ فیصل صفحہ نمبر ۸۸ تا ۸۹ میں ان الفاظ میں کرتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔
’’خاکسار تحریک میں تحریک کا بانی بھی صرف ایک سپاہی ہے۔ وہ جماعت کے نام بڑے سے بڑا اور سخت سے سخت حکم جاری کر سکتا ہے لیکن ادارہ علیہّ کی طرف سے، تمام جماعت کی کمان ہر وقت اور ہر حال اس کے ہاتھ میں ہے۔ لیکن عام طور پر وہ جس علاقے میں رہتا ہے اس علاقے کے سالار کے ماتحت بطور سپاہی سرِ بازار کام کرتا ہے تاکہ اس کو اپنے اختیار ناطق ہونے کا غلط احساس نہ ہو۔ تحریک کے بانی کا اصول یہ کہ وہ سر دست تحریک کی قیادت بلا شرکت احد خود کرے لیکن اگر ادارہ علیہّ ترقیِ تحریک کی کسی منزل پر تحریک کے اندر سے کسی شخص کے عمل کو بہتر سمجھے اور اُس کی قیادت کو قوم کے لئے مفید تر تصور کرے تو بانی (قائد) تحریک کا فرض ہے کہ اپنی قیادت اُس شخص کے سپرد کر کے خود بطور سپاہی شامل ہوجائے۔ ادارہ علیہّ بانیِ (قائد) تحریک کی پیدا کردہ اقتدار کی رسمی صورت ہے اور تمام احکام اور اختیارات کا سر چشمہ ہے۔ اس میں قائد تحریک کے سوا کوئی دوسرا شخص شامل نہیں۔ اگرچہ تحریک کے تمام سردار بھی اپنے تمام احکام ادارہ علیہّ کی طرف نافذ کرتے ہیں۔ بانی تحریک یا قائد تحریک کی مجلس شوریٰ جو غالباً تحریک کے سب سے بڑے افسروں پر مشتمل ہو سکتی ہے ادارہ علیہّ ہندیہ سے علیحدہ شےہے۔ اگرچہ اُس کے مشورے میں شامل ہے۔ ادارہ حسب ضرورت مجلس شُوریٰ سے بے نیاز ہوکر احکام جاری کرسکتا ہے۔ تحریک کا قائد جب تک قائد ہے تحریک کا واحد ذمہ دار ہے ادارہ علیہّ کے سوا کوئی طاقت اس کو اپنے منصب سے گرا نہیں سکتی! الغرض خاکسار تحریک کا تمام نظام اول تا آخر تک اختیار ناطق (یعنی ڈکٹیٹر شپ) پر مبنی ہے۔‘‘
یہ وضاحت اور تعریف اس لئے کی گئی ہے کہ پچھلے کئی عشروں سے قائد تحریک اور ادارہ علیہّ سے متعلق صد ہا خاکساروں کے ذہنوں یہ خیال جڑ پکڑ کاہے کہ قائد تحریک اور ادارہ علیہّ دو الگ شے ہیں!! اس غلط تصور کو یکسر رد کرنے کے لئے اس وضاحت اور تعریف کو جو کہ ادارہ علیہّ اور قائد تحریک سے متعلق قول ِ فیصل میں موجود ہے ایک دفعہ پھر ’’الاصلاح‘‘ کے اس شمارہ میں شائع کی جا رہا ہے، تاکہ قائد تحریک اور ادارہ علیہّ سے متعلق جو بھی غلط اور فرسودہ ابہام موجود ہیں ان کو فل فور ختم کیا جائے۔ واضح رہے کہ قولِ فیصل بانی تحریک کے اپنے ہاتھ سے لکھی گئی تصنیف ہے۔

قائد تحریک بحیثیت ادارہ علیہّ۔
اچھرہ - لاہور۔


Designed By Blogger Templates